مولانا فضل الرحمٰن کی کابل میں نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر سے ملاقات

07 جنوری 2024
ملاقات میں دیگر افغان حکام بھی موجود تھے — فائل فوٹو: طاہر خان
ملاقات میں دیگر افغان حکام بھی موجود تھے — فائل فوٹو: طاہر خان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دورہ افغانستان کے دوران کابل میں نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمٰن افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تو ایئرپورٹ پر افغان رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد ازاں مولانا فضل الرحمٰن نے کابل میں نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی جس میں دیگر افغان حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن، افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی خصوصی دعوت پر کابل پہنچے ہیں۔

روانگی سے قبل سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دورہ کابل کے دوران پاک ۔ افغان تعلقات پر تبادلہ خیال اور افغان حکام سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں دورہ افغانستان کے لیے حکومتِ پاکستان کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہاں اس بات کا امکان ہے، ہم اپنے تعلقات کو خیر سگالی کے لیے استعمال کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں