بلوچستان: مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری

08 جنوری 2024
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی—فائل فوٹو
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی—فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی، زیارت، پشین اور کان مہترزئی میں برفباری ہورہی ہے، پولیو ورکرز برفباری میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

سیکریٹری صحت عبداللہ نورزئی کا کہنا ہے کہ صوبے سے پولیو کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے سمیت حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں