• KHI: Sunny 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C
  • KHI: Sunny 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا، ترجمان مذہبی امور

شائع January 8, 2024 اپ ڈیٹ January 8, 2024 03:57pm
— فائل فوٹو بشکریہ ایکس
— فائل فوٹو بشکریہ ایکس

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی عرب میں سالانہ حج ایگریمنٹ کی تقریب کا انعقاد ہوا، سعودی وزیر حج اور پاکستانی نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے حج معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو کا بھی آغاز ہورہا ہے، حج ایکسپو میں حجاج کرام کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے طے کیے جائیں گے، پاکستانی وفد حجاج کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026