گندم کی 5 لاکھ سے زائد بوریاں غائب کرنے پر محکمہ خوراک کے 12 ملازمین برطرف

شائع January 9, 2024 اپ ڈیٹ January 9, 2024 01:35pm
تحقیقات کے دوران گندم کی 5 لاکھ 14 ہزار سے زائد بوریاں غائب کرنے کا انکشاف سامنے آیا—فائل فوٹو: اے پی پی
تحقیقات کے دوران گندم کی 5 لاکھ 14 ہزار سے زائد بوریاں غائب کرنے کا انکشاف سامنے آیا—فائل فوٹو: اے پی پی

محکمہ خوراک کے 12 ملازمین کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق تحقیقات کے دوران کمرشل بینکوں سے قرض لے کرخریدی گئی 5 لاکھ 14 ہزار سے زائد بوریاں غائب کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

100 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب کرنے پر فوڈ سپروائزر غلام علی کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

25 کروڑ 60 لاکھ سے زائد مالیت کی گندم غائب کرنے پر فوڈ سپروائزر علی نواز میمن کو بھی فارغ کردیا گیا۔

علاوہ زایں 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب کرنے پر فوڈ انسپکٹر قمر الدین میمن کو بھی برطرف کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026