• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور قیصرہ الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں خارج

شائع January 10, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ کی ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور صاحبزادے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلیں خارج کردی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹربیونل کے جج نے پنجاب کے چاروں حلقوں سے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ٹربیونل نے اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرنگ افسران کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کی ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور ان کے صاحبزادے و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025