• KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Sunny 11.9°C
  • ISB: Sunny 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Sunny 11.9°C
  • ISB: Sunny 10.1°C

فری لانسرزکی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان کل ہوگا، نگران وزیر

شائع January 10, 2024
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 15 لاکھ فری لانسرز کام کررہے ہیں—فائل فوٹو: عرفان سدوزئی
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 15 لاکھ فری لانسرز کام کررہے ہیں—فائل فوٹو: عرفان سدوزئی

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی کل فری لانسرزکی سہولت کے لیے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باقاعدہ 15 لاکھ فری لانسرز کام کررہے ہیں، ان فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں، تمام سہولیات سے آراستہ ای روزگار مراکز میں 100 لوگوں کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشنز ہوں گے یعنی 10 لاکھ فری لانسرز اس سے مستفید ہوتے ہوئے سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نگران حکومت کے دور میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے یہ 4 ماہ کامیاب ترین رہے، ان سیکٹرز کے فروغ کے لیے 13 انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 ماہ کی مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور معاونت سے ہی یہ اقدامات ممکن ہوسکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 فروری 2026
کارٹون : 10 فروری 2026