الیکشن کمیشن نے بی اے پی کا ’گائے‘ کا نشان بحال کردیا

شائع اپ ڈیٹ
بی اے پی ایک بار پھر ’گائے‘ کے نشان پر انتخابی میدان میں اترے گی — فوٹو: الیکشن کمیشن
بی اے پی ایک بار پھر ’گائے‘ کے نشان پر انتخابی میدان میں اترے گی — فوٹو: الیکشن کمیشن

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) ایک بار پھر ’گائے‘ کے نشان پر انتخابی میدان میں اترے گی۔

الیکشن کمیشن نے بی اے پی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کا ’گائے‘ کا نشان بحال کردیا۔

9 جنوری کو جاری انتخابی نشانات کی فہرست میں بی اے پی کو ’آنکھ‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا۔

تاہم اب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بی اے پی کو ’گائے‘ کا نشان الاٹ کرنے کے بعد ’آنکھ‘ کا نشان آزاد امیدواروں کو الاٹ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026