• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Clear 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Clear 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

امریکا کا بحیرہ احمر میں حوثیوں کا اینٹی شپ کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

شائع January 15, 2024
امریکی سینٹکام حکام نے دعویٰ کیا کہ میزائل یمن سے امریکی جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا تھا—فائل فوٹو: پی پی آئی
امریکی سینٹکام حکام نے دعویٰ کیا کہ میزائل یمن سے امریکی جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا تھا—فائل فوٹو: پی پی آئی

امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے اینٹی شپ کروز میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق امریکی سینٹکام حکام نے دعویٰ کیا کہ میزائل یمن سے امریکی جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا تھا۔

دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت کو خطرے میں ڈال دیا، امریکی اقدامات کے بعد بحیرہ احمر میدان جنگ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں جارحیت رکنے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2026
کارٹون : 3 فروری 2026