• KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Cloudy 28.4°C
  • ISB: Cloudy 25.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.2°C
  • LHR: Cloudy 28.4°C
  • ISB: Cloudy 25.3°C

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم، منشور اور دیگر امور پر اہم بیٹھک

شائع January 15, 2024 اپ ڈیٹ January 15, 2024 01:00pm
—فائل فوٹو: ایکس اکاؤنٹ/پی ایم ایل این
—فائل فوٹو: ایکس اکاؤنٹ/پی ایم ایل این

لاہور میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سمیت اعلٰی قیادت کی انتخابی مہم، منشور اور دیگر امور پر اہم بیٹھک آج ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے جاتی امرا رائیونڈ میں موجود ہیں، اسی سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی اعلٰی ترین قیادت پارٹی کے منشور کو حتمی شکل دے گی، پارٹی منشور کو جاری کرنے کی حتمی ٹائم لائن کی بھی آج ہی منظوری کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کی آج سے شروع ہونے والی انتخابی مہم اور جلسوں کے شیڈول پر بھی مشاورت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026