پیرس اولمپکس کوالیفائرز کے افتتاحی میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو 1-6 کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔

چار مرتبہ کا عالمی ہاکی ورلڈ چیمپین اور تین مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا والا پاکستان مسلسل تیسری بار اولمپکس سے باہر ہونے کے خطرے سے دو چار ہوگیا ہے۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے جارہے پیرس اولمپکس کوالیفائرز کا پہلا میچ ہوا جہاں برطانیہ نے پاکستان کو چھ ایک سے باآسانی شکست دے دی۔

پہلے دو کواٹرز میں 3 گول کرکے برطانیہ نے جیت کی بنیاد رکھی ، ویلر جیک نے میچ کے دسویں ، وارڈ سیم نے 41ویں اور کینن ول نے دو منٹ بعد 43ویں منٹ میں گول کیا۔

پاکستان کا واحد گول 50ویں منٹ میں شاہد حنان نے کیا، لیکن اس کے بعد برطانیہ نے مزید گول کرکے میچ 1-6 کے بڑے مارجن سے جیت لیا، ویلس نے میچ کی 52ویں اور نکولس نے 57ویں منٹ میں گول کیا۔

پول اے گروپ میں پاکستان کے ساتھ انگلینڈ، چین اور ملائیشیا شامل ہیں۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ آج چین اور 18 جنوری کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا، اولمپکس میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو کوالیفائر ایونٹ میں پہلی تین پوزیشنز میں جگہ بنانی ہوگی۔

اولمپک کوالیفائرز کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

ٹیم: عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، عماد شکیل بٹ (کپتان)، ابوبکر محمود (نائب کپتان)، مرتضیٰ یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد ، غضنفر علی، عبدالرحمن جونیئر، ذکریہ حیات، رانا عبدالوحید اشرف، ارشد لیاقت۔

مینجمنٹ: شہناز شیخ (ہیڈ کوچ)، شکیل عباسی (کوچ)، دلاور حسین (اسسٹنٹ کوچ)، امجد علی (گول کیپنگ کوچ)، وقاص محمود (فزیو تھراپسٹ)، محمد عمران خان (فزیکل ٹرینر)۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں