• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

پشاور ہائیکورٹ: دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کیخلاف کیس میں وفاقی، صوبائی حکومت سے جواب طلب

شائع January 16, 2024 اپ ڈیٹ January 16, 2024 11:49am
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

پشاور ہائی کورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کی جانب سے دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجاز خان نے سماعت کی، بابر خان یوسف زئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بابر خان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ ہم جوڈیشل انکوائری چاہ رہے ہیں، فریقین کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کیا جائے۔

جسٹس اعجاز خان نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل کمیشن بنانا تو صوبائی حکومت کا اختیار ہے، جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال نے کہا کہ ہمیں دائر اختیار پر اعتراض ہے۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ جواب جمع میں کرا دیں کہ ہمیں اعتراض ہے، اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے لیکن پھر بھی آپ کو سنیں گے۔

بعد ازاں، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026