• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ہر کیس میں بیماری کی درخواست آجاتی ہے، طیبہ گل

شائع January 16, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف ہراسانی کیس کی مدعی طیبہ گل نے کہا ہے کہ ہر کیس کی سماعت کے دوران سابق سربراہ قومی احتساب بیورو کی بیماری کی درخواست آ جاتی ہے۔

طیبہ گل ہراسانی کیس کی وفاقی محتسب کے دفتر میں جاری سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی نیب ہے جس نے مریم نواز اور شہباز شریف کو گرفتار کیا، مکافات عمل ہے آج یہ سب ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔

طیبہ گل نے کہا کہ حکومت کہہ رہی تھی وہ میرے ساتھ کھڑی ہے، لیکن آج میں اکیلی یہ کیس لڑ رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملزمان کو طلب کیا جائے، جاوید اقبال کی ہر کیس میں علالت کی درخواست آ جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025