شیخوپورہ میں کلہاڑی کے وار سے 2 افراد قتل

شائع اپ ڈیٹ
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

شیخوپورہ میں نامعلوم ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے 2 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ قتل کا واقعہ نواحی گاؤں ایشرکے میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سوتے ہوئے 2 افراد کو کلہاڑیوں کے وار کرکے بےرحمی سے قتل کردیا۔

مقتولین کی شناخت اللہ دتہ اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، لاشیں تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026