• KHI: Partly Cloudy 24.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.7°C

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کی اہلیہ نے مور کے نشان کیلئے درخواست دائر کردی

شائع January 19, 2024 اپ ڈیٹ January 19, 2024 01:16pm
درخواست میں بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
درخواست میں بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق وزیر اعلٰی پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ میں حلقہ این اے 64 اور پی پی 32 میں مور کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قیصرہ الٰہی نے ایڈووکیٹ فرمان کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا ہے مگر الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا۔

مزید بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا، قیصرہ الٰہی کے دونوں حلقے ایک ہی علاقہ میں واقع ہیں اور ان حلقوں میں کسی بھی امیدوار کو مور کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلٌٰی کی اہلیہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو انہیں مور کا نشان الاٹ کرنے کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026