• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C

پاکستان مسلم لیگ (ف) کے رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

شائع January 19, 2024 اپ ڈیٹ January 19, 2024 02:02pm
نفیسہ شاہ نے کہا جی ڈی اے کو کئی حلقوں میں امیدوار تک نہیں ملے وہ پیپلزپارٹی سے کیا مقابلہ کیا کریں گے۔ فائل فوٹو
نفیسہ شاہ نے کہا جی ڈی اے کو کئی حلقوں میں امیدوار تک نہیں ملے وہ پیپلزپارٹی سے کیا مقابلہ کیا کریں گے۔ فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل( پی ایم ایل-ف) کے رہنما عبد المجید میتلو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عبد المجید میتلو نے رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی موجودگی میں ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی کو دیکھ کر ہی لوگ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) پیپلزپارٹی سے جیتنے کے خواب دیکھ رہی تھی جو چکنا چور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کو کئی حلقوں میں امیدوار تک نہیں ملے وہ پیپلزپارٹی سے کیا مقابلہ کیا کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026