ماڈل، ٹی وی میزبان اور ریڈیو جوکی (آر جے) انوشے اشرف کی برطانوی دارالحکومت لندن میں سردی سے ٹھٹھرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر لندن کی مختلف جگہوں میں سردی میں بنائی گئی اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کو ویڈیو میں سردی سے بچنے کے لیے انتہائی گرم کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، تاہم انہوں نے سردی میں ٹھٹھرنے کی مزاحیہ ویڈیو بنائی جو کہ صارفین کو بھی بھا گئی۔

ماڈل و ٹی وی میزبان کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اسے متعدد سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، جس پر لوگوں نے مزاحیہ تبصریے کیے۔

انوشے اشرف کی ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا کہ سردی بہت ہے اور گرم کپڑے پہننے کے باوجود بھی سردی لگتی ہے۔

کچھ افراد نے انوشے اشرف کو مشورہ دیا کہ اب انہیں سردیوں کا مزہ لینے کے لیے لندن جانے کی ضرورت نہیں، وہ چاہیں تو لاہور بھی آ سکتی ہیں، جہاں بہت زیادہ سردیاں ہیں۔

انوشے اشرف نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ لندن میں 4 منفی سینٹی گریڈ سردی ہے، جس پر صارفین نے انہیں بتایا کہ لاہور میں بھی تقریبا اتنی ہی سردی ہے۔

انوشے اشرف نے سردیوں پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو میں پس پردہ پاکستانی نژاد سوشل میڈیا انفلوئنسر کے خان کی ویڈیو کی آواز چلائی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں