• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C

پنجاب میں نمونیا سے مزید 8 افراد جاں بحق

شائع January 21, 2024
—فائل فوٹو: ڈان آرکائیوز
—فائل فوٹو: ڈان آرکائیوز

پنجاب میں نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، صوبہ بھر میں ایک ہی روز کے دوران نمونیا سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں گزشتہ ایک روز کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ 108 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 180 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 8 ہزار 542 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025