• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C

انتخابات کی کوریج کیلئے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری

شائع January 22, 2024 اپ ڈیٹ January 22, 2024 01:46pm
—فائل فوٹو: ڈان
—فائل فوٹو: ڈان

حکومت نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کر دیے۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی صحافیوں کو الیکشن کی کیوریج کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں ان میں چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینڈا، ہانگ کانگ اور سنگاپور شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا، الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، ان کے علاوہ یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنے کے لیے آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026