• KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 16°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 16°C

لاڑکانہ: تیز رفتار مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر، 4 خواتین جاں بحق

شائع January 23, 2024
— فائل / فوٹو:ڈان
— فائل / فوٹو:ڈان

لاڑکانہ میں مدیجی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے رکشہ میں سوار 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر رتوڈیرو سے سکھر جانے والے رکشہ سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو ٹیموں نے خواتین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں، حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جاں بحق خواتین کا تعلق رتوڈیرو سے بتایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025