• KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Cloudy 31.8°C
  • LHR: Sunny 32.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

امریکا: گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے ہلاک

شائع اپ ڈیٹ
آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کےلیے تفتیش کی جارہی ہے—
آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کےلیے تفتیش کی جارہی ہے—

امریکا کے ایک گھر میں آگ لگنے سے پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا افسوسناک وقعہ امریکی ریاست انڈیانا کے شہر ساؤتھ بینڈ میں پیش آیا جہاں شعلوں کی زد میں آکر فائر فائٹر سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ابتدائی طور پر آگ گھر کی پہلی منزل پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دوسری منزل پر موجود بچے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔

آگل کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز جائے وقوع کی جانب سے روانہ ہوئے اور آگ پر قابو پایا، آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کےلیے تفتیش کی جارہی ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026