• KHI: Maghrib 7:21pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:04pm Isha 8:38pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:51pm
  • KHI: Maghrib 7:21pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:04pm Isha 8:38pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:51pm

آئی سی سی: ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستانی کرکٹرز شامل نہیں

شائع January 23, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا، ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی طرح ایک روزہ فارمیٹ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں 6 بھارتی کھلاڑی ، 2 آسٹریلوی، 2 جنوبی افریقی اور نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بھارت کے روہت شرما ہیں، اس کے علاوہ ہمسایہ ملک کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا، ٹریوس ہیڈ، جنوبی افریقہ کے ہینرخ کلاسن، مارکو جینسن اور نیوزی لینڈے کے ڈیرل مچل بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کیا تھا جس میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4، زمبابوے کے 2، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، یوگنڈا اور آئرلینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 جولائی 2024
کارٹون : 23 جولائی 2024