• KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C
  • KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C

پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کی صوبےمیں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

شائع January 24, 2024 اپ ڈیٹ January 24, 2024 12:41pm
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش جسے پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صوبے کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، چوکی پر تعینات جوانوں نے کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔

اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پولیس کے جانبازوں نے دہشت گردوں کو پسپائی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا، صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں شب و روز ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہیں اور جوانوں کا مورال بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن خطرناک دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پولیس پوری طرح تیار ہے، ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں اور سفاک مجرمان کو کسی صورت صوبے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026