• KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C
  • KHI: Sunny 28.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.7°C

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کیلئے سوفٹ ویئر تیار

شائع January 25, 2024 اپ ڈیٹ January 25, 2024 12:08pm
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کیلئے سوفٹ ویئر تیار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے سوفٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے، ان موٹر سائیکل سواروں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی اور جرمانوں سے شہری ٹریفک قوانین پر زیادہ سنجیدگی سے عمل درآمد کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026