• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Clear 11.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Clear 11.3°C

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

شائع January 26, 2024
—فائل فوٹو: عبدالمجید گورایا
—فائل فوٹو: عبدالمجید گورایا

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی صورتحال برقرار ہے جب کہ موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے موٹرویز ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم ٹو لاہور سے فاروق آباد، موٹروے ایم تھری، ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بند کر دی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے۔

موٹر وے پولیس نے کہا کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، عوام دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 فروری 2026
کارٹون : 6 فروری 2026