• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C

انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی لگاتار تیسری فتح، نیوزی لینڈ کو شکست

شائع اپ ڈیٹ
فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

ہفتہ کو ایسٹ لندن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی انڈر19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

لاچلان سٹیکپول 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ اولیور ٹیوٹیا نے 29 رنز بنائے اور 15 رنز کے ساتھ تیسرا بڑا اسکور ایکسٹرا کا رہا۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین، تین جبکہ نوید احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اوپنرز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 25.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کر لیا۔

شاہ زیب خان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 جبکہ شمائل حسین نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

80 رنز بنانے والے شاہ زیب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی ٹیم اپنے گروپ میں تینوں میچز جیت کر ناقابل شکست ہے اور تینوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست رہی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026