• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

غزہ پر اسرائیلی ظلم کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 165 فلسطینی شہید

شائع January 29, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نصیرت کیمپ میں رہائشی عمارت پر بمباری کرکے 23 فلسطینیوں کی جان لے لی، الشاتی پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے گئے جہاں 10 فسلطینی جان گنوا بیٹھے۔

اسرائیلی ظلم کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

اسرائیل کے مسسلسل حملوں کے باعث فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کی میتوں کو قبرستان لے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث خان یونس کے نصیر میڈیکل کمپلکس کے احاطے میں ہی 35 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔

غزہ میں صحت کی صورت حال بھی مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے بتایا کہ 22 مراکزِ صحت میں سے صرف 4 ہی فعال ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025