• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار ، آزاد امیدوار ملک عمر فاروق کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت

شائع January 30, 2024 اپ ڈیٹ January 30, 2024 03:01pm
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آزاد امیدوار ملک عمر فاروق کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ میں حلقہ این اے 99 اور پی پی 107 فیصل آباد سے انتحابی عذرداری کیس کی سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آزاد امیدوار امیدوار ملک عمر فاروق کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

ملک عمر فاروق نے این اے 99 اور پی پی 107 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026