• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ایران میں قتل 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں حکام کے حوالے

شائع February 1, 2024
پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر پر سیکیورٹی گارڈز  نے میتیں حوالے کیں—فائل فوٹو: ڈان
پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر پر سیکیورٹی گارڈز نے میتیں حوالے کیں—فائل فوٹو: ڈان

ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں سرکاری حکام کے حوالے کردی گئیں۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر پر سیکیورٹی گارڈز نے میتیں حوالے کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر مقتول پاکستانی مزدوروں کی میتیں وصول کیں۔

یاد رہے کہ 27 جنوری کو ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔

نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے اور لواحقین کے مطابق شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025