• KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

اسلام آباد ایکسپریس وے پر کورال چوک کے قریب گاڑی پر فائرنگ، باپ، بیٹا زخمی

شائع February 1, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

اسلام آباد ایکسپریس وے پر کورال چوک کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ گاڑی پر فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، 2 افراد کو گولیاں لگی ہیں، دونوں باپ بیٹا ہیں۔

مزید بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025