• KHI: Clear 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Clear 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C

برسلز میں کسانوں کا احتجاج، پارلیمنٹ کا گھیراؤ

شائع February 2, 2024 اپ ڈیٹ February 24, 2024
کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین فوری واپس لیے جائیں—فوٹو:رائٹرز
کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین فوری واپس لیے جائیں—فوٹو:رائٹرز

برسلز میں کسانوں نے احتجاج کے دوران یورپی پارلیمنٹ کا گھیر اؤ کرکے عمارت کے سامنے آگ لگادی جس سے علاقے میں شدید قسم کا دھواں پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس کے موقع پر احتجاج کے دوران کسانوں نے پارلیمنٹ کے اطراف احتجاجا اپنے ٹریکٹر بھی کھڑے کردیے جب کہ کانفرنس میں یورپی یونین کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر انڈے پھینکے جبکہ کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں واٹر کینن کا استعمال کیا۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین نے زراعت کے پیشے سے وابستہ کسانوں کی زندگی اجیرن کردی جس کے باعث زراعت ان کے لیے منافع بخش نہیں رہی۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین فوری واپس لیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026