کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع پلازہ میں آتشزدگی

شائع February 2, 2024 اپ ڈیٹ February 2, 2024 05:13pm
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع جوبلی سینٹر میں آگ لگ گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق آگ جوبلی سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی جس پر کچھ دیر بعد قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر روانہ کردی گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ کپڑوں کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابوپانے کےلیے فائربریگیڈکی دوگاڑیوں نے حصہ لیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026