تمام ریٹرننگ، پریزائیڈنگ افسران فارم 45 کی فراہمی یقینی بنائیں، چیف الیکشن کمشنر

شائع February 7, 2024 اپ ڈیٹ February 7, 2024 08:24am
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تمام ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران کو فارم 45 کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹس سے دستخط کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دستخط کے بعد پریزائڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے، فارم 45 انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریزائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے، ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026