جنوبی وزیرستان: انتخابی امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکا

شائع February 7, 2024 اپ ڈیٹ February 7, 2024 11:04am
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کل عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026