• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
Live Election 2024

برطانیہ کا پاکستان میں انتخابی عمل کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار

شائع February 10, 2024

برطانیہ نے پاکستان میں انتخابی عمل کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ لارڈ کیمرون نے اپنے بیان میں گنتی کے عمل میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دن انٹرنیٹ کی بندش تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض قانونی پیچیدگیوں کو بنا پر سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھا گیا۔

سیکریٹری خارجہ نے نئی قائم ہونے والی حکومت پر پاکستانی شہریوں کو انصاف اور سماجی تحفظ کی فراہمی کے لیے کام کرنے اور معلومات تک رسائی سمیت دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025