• KHI: Partly Cloudy 24.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.7°C

پیپلز پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں کی بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویز

شائع February 11, 2024 اپ ڈیٹ February 11, 2024 06:09pm
رہنماؤں کا کہنا ہے کمزور اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہے — فائل فوٹو: وزارت خارجہ ایکس
رہنماؤں کا کہنا ہے کمزور اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہے — فائل فوٹو: وزارت خارجہ ایکس

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بعض سینئر رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر بننے کی تجویز دے دی۔

پیپلزپارٹی کے چند سینئر رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کو کمزور اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز دی ہے۔

ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کمزور اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہے۔

پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے تجویز دی کہ بلاول بھٹو ایک مستحکم اتحاد میں وزیر اعظم کا عہدہ حاصل نہیں کرتے تو ہمیں اپوزیشن کا انتخاب کرنا چاہیے، ہمیں اپنی پارٹی کو ترجیح دیتے ہوئے اپوزیشن کے عہدے سے عوام کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔

ایک اور رہنما نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ بلاول بھٹو اگر وزیراعظم نہیں بن سکتے تو مضبوط اپوزیشن لیڈر بنیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کو تجاویز کل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026