• KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Rain 31.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 31°C
  • LHR: Rain 31.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.8°C

جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنے کا فیصلہ

شائع اپ ڈیٹ
ترجمان کا کہنا تھا امیر جماعت اسلامی کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ تک مکمل ہوں گے — فوٹو: جماعت اسلامی ویب سائٹ
ترجمان کا کہنا تھا امیر جماعت اسلامی کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ تک مکمل ہوں گے — فوٹو: جماعت اسلامی ویب سائٹ

جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی مکمل جمہوری جماعت ہے، دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں اور امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستورکے مطابق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر کے انتخاب کے لیے صدر انتخابی کمیشن نے رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا ہے جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ نعیم الرحمٰن شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ تک مکمل ہوں گے اور اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026