اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹے میں مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق صیہونی فوج کی رات بھر رفح کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔

سفاک فوج نے رفح میں کویت ہسپتال کے اطراف بھی شدید شیلنگ کی۔

اسرائیل کے حملوں سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 176 ہو گئی، جبکہ 67 ہزار 784 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رفح میں زمینی آپریشن کے دوران حماس کو مکمل ختم کر دیں گے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح پر حملہ ’نسل کشی جنگ‘ اور جبری نقل مکانی کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو کہا کہ رفح میں کسی قابل اعتماد منصوبے کے بغیر فوجی آپریشن شروع نہیں کرنا چاہیے تاکہ وہاں پناہ لینے والے تقریباً 10 لاکھ افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں