• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل

شائع February 12, 2024
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو مثانے کے عارضے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری وزیر دفاع کے ڈاکٹرز سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ آج رات کافی معائنے کے بعد وزیر کو دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

لائیڈ آسٹن کی ہسپتال منتقلی اس واقعے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے جب اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ 70 سالہ سیکریٹری نے اس سے قبل خود کو ہسپتال میں داخل کیے جانے اور فوری طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کو کینسر کی تشخیص کے بارے میں مطلع نہیں کیا تھا، جس پر تنقید بھی دیکھنے میں آئی تھی کیونکہ امریکا کو مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں بحران کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر دفاع دسمبر میں کینسر کے علاج اور پھر جنوری میں اس علاج کی پیچیدگیوں کے باعث مؤثر طریقے سے عوامی نظروں سے دور رہنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائیڈر کے مطابق اس بار اتوار کی سہ پہر ہسپتال منتقلی کے تقریباً 2 گھنٹے بعد ہی عوام کو بتا دیا گیا اور ڈپٹی سیکریٹری دفاع کیتھلین ہکس نے مقامی وقت شام 5 بجے سے پہلے وزیر دفاع کے امور اور فرائض سنبھال لیے ہیں۔

میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر جان میڈوکس اور ڈاکٹر گریگوری چیس نٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت یہ واضح نہیں ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کب تک ہسپتال میں رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مثانے کے مسئلے سے ان کی مکمل صحت یابی میں تبدیلی کی توقع نہیں ہے، ان کے کینسر کا علاج بہترین طریقے سے جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مئی 2024
کارٹون : 30 مئی 2024