• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کور بولی وڈ کی تعریفیں کرنے پر ماہرہ خان کی معترف

شائع February 12, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی اداکارہ ہرشدیپ کور نے بھارتی فلم انڈسٹری اور وہاں کے گلوکاروں کی تعریفیں کرنے پرماہرہ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ہرشدیپ کور نے ماہرہ خان کی ایک مختصر ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

ہرشدیپ کور نے اداکارہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ جس انداز میں پاکستانی اداکارہ نے بھارتی گلوکارہ کے لیے تعریفی کلمات کہے، اس سے انہوں نے ان کا دل جیت لیا۔

ساتھ ہی ہرشدیپ کور نے لکھا کہ ان کے لیے ماہرہ خان کے لیے فلم رئیس کے لیے گایا گانا ظالما اور پاکستانی فلم بن روئے کے لیے گایا گیا گنا بلے بلے ہمیشہ ہی خاص رہے ہیں۔

بھارتی گلوکارہ نے اداکارہ ماہرہ خان کی ویڈیو کلپ بھی شیئر کی، جس میں وہ نہ صرف ہرشدیپ کور کی تعریفیں کرتی دکھائی دیں بلکہ انہوں نے بھارتی فلموں کی بھی تعریفیں کیں۔

ماہرہ خان کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کی گئی۔

وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان بتاتی ہیں کہ پاکستانی لوگ چینی اور ایرانی فلمیں بھی دیکھتے ہیں، جن کی وہ زبان تک نہیں سمجھتے لیکن بھارت اور پاکستان کی زبان بھی ایک جیسی ہے اور فلموں کا مواد بھی ایک جیسا ہی ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ درحقیقت پاکستان اور بھارت میں کوئی بھی ثقافتی سرحدیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی ان سے پاکستان اور بھارت کے حوالے سے پوچھتا ہے، وہ یہی کہتی ہیں کہ دونوں ممالک کی زبان بھی ایک جیسی ہے۔

اداکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ جب دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے سے تعاون کرکے کوئی چیز بناتے ہیں تو اس کے اچھے نتائج نکلتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے گلوکارہ ہرشدیپ کور کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے ان کے لیے فلم رئیس کا گانا ظالما اور فلم بن روئے کا بلے بلے گائا گایا جو انہیں بہت پسند ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان ماضی میں شاہ رخ خان کے ساتھ بولی وڈ فلم رئیس میں کام کر چکی ہیں اور دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا۔

اسی فلم کے گانوں بلے بلے اور ظالما میں ماہرہ خان کی آواز کو ہرشدیپ کور نے گنگنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024