• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Cloudy 15.7°C
  • ISB: Cloudy 13.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Cloudy 15.7°C
  • ISB: Cloudy 13.4°C

میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر جاں بحق، ویڈیو وائرل

شائع February 14, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 35 سالہ انڈونیشی فٹبالر جاں بحق ہوگیا، واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ 12 فروری کو پیش آیا جب انڈونیشیا میں دو ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ جاری تھا۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک آسمانی بجلی ایک کھلاڑی پر گرتی ہے اور وہ زمین پر گرجاتا ہے اور وہیں پر اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

تاہم مقامی میڈیا کے مطابق میچ اس وقت شروع ہوا جب آسمان صاف تھا لیکن کھیل کے دوران موسم خراب ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026