• KHI: Partly Cloudy 25.6°C
  • LHR: Rain 24.1°C
  • ISB: Heavy Rain 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.6°C
  • LHR: Rain 24.1°C
  • ISB: Heavy Rain 21.1°C

سونے کی قیمتوں میں اضافہ

شائع February 15, 2024 اپ ڈیٹ February 15, 2024 01:19pm
—  فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 984 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، تنزلی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026