• KHI: Partly Cloudy 31.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.3°C

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار

شائع February 17, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 164 آپریشن کیے۔

مزید بتایا کہ جن شہروں میں آپریشن کیے گئے ہیں، ان میں لاہور، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، لیہ، ساہیوال، میانوالی اور بہاولپور شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ بہاولپور سے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر معاویہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026