• KHI: Sunny 29.1°C
  • LHR: Clear 22.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.1°C
  • KHI: Sunny 29.1°C
  • LHR: Clear 22.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.1°C
Live Election 2024

نئے کمشنر راولپنڈی نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الزامات مسترد کردیے

شائع February 18, 2024

راولپنڈی کے نئے کمشنر سیف انور نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے۔

حکومت پنجاب نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا تبادلہ کردیا ہے اور ان کی جگہ ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

سیف انور نے چارج سنبھالتے ہی ڈی آر اوز کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور اس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں راولپنڈی کے نئے کمشنر نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے۔

راولپنڈی ڈویژن کے ڈی آر اوز نے بھی الیکشن کمیشن سے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026