• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
Live Election 2024

خرم شیر زمان کا کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر فوری کارروائی کا مطالبہ

شائع February 18, 2024

آزاد امیدروار خرم شیرزمان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے انکشافات پر فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں انہوں نے راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آج کمشنر نے ثابت کیا کہ وہ ایک سچے اور ایماندار انسان ہیں اور سچے پاکستانی ہیں، انہوں نے اپنی غلطی مانی اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔

خرم شیرزمان کا مزید کہانا تھا کہ میری گزارش ہے کہ جس طرح راولپنڈی کمشنر نے اپنا کردار ادا کیا اسی طرح کراچی کے کشمنرز بھی اپنا کردار ادا کریں کیونکہ وہ یاد رکھیں کہ انہوں نے بھی اللہ کو جواب دینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025