• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

سویلین ایجنسی انٹیلیجنس بیورو کی حیثیت تبدیل، ڈویژن کا اسٹیٹس دے دیا گیا

شائع February 19, 2024
ڈی جی آئی بی ڈویژن کے ایکس آفیشو سیکریٹری کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے — فوٹو: آئی بی فیس بک
ڈی جی آئی بی ڈویژن کے ایکس آفیشو سیکریٹری کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے — فوٹو: آئی بی فیس بک

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سویلین خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی حیثیت میں تبدیلی کی منظوری دے دی جس کے بعد آئی بی کو بیورو سے تبدیل کرکے ڈویژن کی حیثیت دے دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے احکامات جاری کردیے ہیں، اسٹیٹس تبدیل کرنے کے احکامات کا نفاذ فوری طور پر کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی بی فواد اسد اللہ کی خصوصی کاوش کی بدولت ادارے کی حیثیت تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔

ڈی جی آئی بی ڈویژن کے ایکس آفیشو سیکریٹری کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

انٹیلی جنس بیورو کی ڈویژن میں تبدیلی کا فیصلہ انتظامی اور مالی معاملات بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024