• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

کمشنر ملتان محمد عامر خٹک راولپنڈی میں تعینات

شائع February 21, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کمشنر ملتان محمد عامر خٹک کو کمشنر راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن مریم خان کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کردیا ہے۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ان کے الزامات پر انکوائری شروع کردی گئی تھی اور انہیں او ایس ڈی کر دیا گیا تھا۔

17 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نگران حکومت نے الیکشن کروانے کے لیے لگوایا تھا، الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا، استعفیٰ دیتا ہوں۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا تھا کہ میں ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر سکا، قومی اسمبلی کے 13 کے حلقوں کے نتائج تبدیل کیے گئے، ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے 13 لوگوں کا جتوایا گیا، 70، 70 ہزار لیڈ والوں کو ہروایا گیا، میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے، میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے، میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ 1971کا واقعہ دوبارہ ہو، فجر کی نماز کے بعد میں نے خودکشی کی کوشش کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024