• KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C

ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اولی اسٹون پی ایس ایل سے باہر

شائع February 24, 2024 اپ ڈیٹ February 24, 2024 09:06am
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اولی اسٹون کمر کی انجری کے باعث ٹونامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

انگلش فاسٹ باؤلر منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اپنا چوتھا اوور مکمل نہیں کر سکے تھے۔

جس کے نتیجے میں ملتان سلطانز کو آئندہ میچوں میں اولی سٹون کا متبادل کھلاڑی شامل کرنا ہوگا۔

اس کےعلاوہ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو اس وقت لگاتار تین جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

تاہم گزشتہ روز سلطانز کو پشاور زلمی کے خلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پشاور زلمی کی جانب سے ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد پی ایس ایل 9 کا پوائنٹس ٹیبل

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026