اجازت نامے کے بغیر حج ادا کرنا غیر قانونی، سزاؤں کا اعلان

شائع February 25, 2024 اپ ڈیٹ February 25, 2024 08:33am
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب نے بغیر اجازت نامہ حج ادا کرنا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عازمین حج کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر عازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی ہو گا۔

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ حج کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے پرمٹ نہ دکھانے پر تارکین وطن کو 6 ماہ جیل جبکہ 10 سال تک مملکت میں داخلے پر پابندی ہوگی ۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026