• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

پی ایس ایل9: سلطانز کے خلاف سر پر گیند لگنے سے سرفراز زخمی

شائع February 25, 2024
سرفراز احمد سلطانز کی اننگز کے آخری اوور میں زخمی ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
سرفراز احمد سلطانز کی اننگز کے آخری اوور میں زخمی ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو میچ کے دوران سر پر گیند لگنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اتوار کو ملتان میں میزبان ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کی اننگز اختتام کی جانب گامزن تھی کہ آخری اوور میں محمد وسیم کی تھرو سرفراز احمد کے سر پر لگی جس کی وجہ سے انہیں گراونڈ سے باہر جانا پڑا۔

سرفراز کو گیند لگنے کے بعد گلیڈی ایٹرز نے میدان میں متبادل کھلاڑی بھیجنے کے بجائے کنکشن سب کا انتخاب کیا اور سرفراز کی جگہ سجاد علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا۔

سرفراز احمد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے اسکین کیے گئے تاکہ انجری کی نوعیت معلوم ہوسکے۔

بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تصدیق کی کہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی سی ٹی اسکین رپورٹ درست آئی ہے اور وہ ٹیم کے ہمراہ کراچی کے لیے سفر کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024