اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔

بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر فدر اور بیرسٹر تیمور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بھانجیاں اور دونوں بہنیں بھی کمرہ عدالت موجود تھیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی اور سائفر اپیل میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی اپیل پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے۔

تبصرے (0) بند ہیں